27.7 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںحجرہ شاہ مقیم پولیس کی کارروائی، منشیات فروش سے دس کلو 700گرام...

حجرہ شاہ مقیم پولیس کی کارروائی، منشیات فروش سے دس کلو 700گرام چرس برآمد

- Advertisement -

رینالہ خورد۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):حجرہ شاہ مقیم پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کےدس کلو 700گرام چرس برآمد کر لی۔ایس ایچ اوفرخ رضا نے نفری کے ہمراہ انٹیلی جینس بنیاد پر کامیاب کارروائی کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش احمدیار کوگرفتارکرکے ا س کے قبضہ سے دس کلو 700 گرام چرس برآمد کرلی۔ اندراج مقدمہ کے بعد ملزم کو جیل بھیج دیاگیا ہے، منشیات کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔ ملزم تھانہ حجرہ کی حدود اور گردونواح میں منشیات فروشی کا دھندہ کررہا تھا ۔

ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت نے ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دیتے ہوئے کہاکہ نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ اوکاڑہ کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم پورا کر کے رہیں گے۔ڈرگ فری پنجاب مہم کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں۔\

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=518112

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں