اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ حج 2026 کے لئے لازمی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، وزارت کے آن لائن پورٹل اور 15 نامزد بینکوں کے ذریعے رجسٹریشن کی سہولت موجود ہے ۔
بدھ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حج 2026 کے لئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 9 جولائی مقرر ہے،رجسٹرڈ افراد کو سرکاری یا پرائیویٹ حج سکیم میں شمولیت کا اختیار ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ کے اہل سمندر پار پاکستانیز بھی آن لائن پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن جلد مکمل کریں،پاکستان سے سفر حج 2026 کے لئے رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔حج پیکیج کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی 2026 کے مطابق الگ سے جاری کئے جائیں گے۔