حضرت امام حسین ؓ اور ان کے ساتھیوں نے شجاعت کی داستان رقم کی ،واقعہ کربلا ہمیں حق پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے ،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

86
حضرت امام حسین ؓ اور ان کے ساتھیوں نے شجاعت کی داستان رقم کی ،واقعہ کربلا ہمیں حق پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے ،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین ؓ اور ان کے ساتھیوں نے شجاعت کی داستان رقم کی ،واقعہ کربلا ہمیں حق پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔یوم عاشور پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ عاشور حق و باطل کے لازوال معرکے کی یاد دلاتا ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ نے باطل کی اطاعت سے انکار کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقا نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دین اسلام کو جلا بخشی ۔ انہوں نے کہا کہ کربلا کے شہیدوں کی بدولت ہی اسلام آج زندہے ، واقعہ کربلا ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حق و باطل کی لڑائی اس دور میں بھی جاری ہے، آج ایثار و قربانی کے جذبے کو فروغ دینے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔