23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںحضرت امام حسین اور ان کے رفقاء کے چہلم کا مرکزی جلوس...

حضرت امام حسین اور ان کے رفقاء کے چہلم کا مرکزی جلوس اختتام پذیر ہوگیا

- Advertisement -

کراچی۔ 07 ستمبر (اے پی پی):حضرت امام حسین اور ان کے رفقاء کے چہلم کا مرکزی جلوس اختتام پذیر ہوگیا۔ نشتر پارک سے جمعرات کو برآمد ہونے والا مرکزی ماتمی جلوس اپنے روایتی راستوں سر شاہنواز بھٹو روڈ، محفلِ شاہِ خراسان، ایم اے جناح روڈ، مینسفیلڈ اسٹریٹ، پریڈی اسٹریٹ اور بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا کھارادر میں حسینیہ ایرانیہ امام بارگاہ پر پرامن طور پر اختتام پذیر ہوگیا۔

کراچی میں چہلم کے جلوس کی سکیورٹی کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔اس سے قبل شہر کے دیگر علاقوں سے بھی ماتمی جلوس نکالے گئے جو ایم اے جناح روڈ پر واقع نشتر پارک میں مرکزی جلوس میں ضم ہو گئے۔کراچی پولیس کی جانب سے چہلم کے جلوس کے لیے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے متبادل راستوں سے ٹریفک کو گذارا گیا۔

- Advertisement -

جلوس کے راستے کی طرف جانے والی تمام سڑکوں کو کنٹینرز اور بھاری گاڑیوں کی مدد سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل رینجرز (سندھ) میجر جنرل اظہر وقاص اور ایس ایس پی سٹی ڈسٹرکٹ پولیس عارف عزیز نے مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388001

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں