25.5 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومقومی خبریںحضرت سلطان باہو، مولانا رومی اور دیگر اولیاء کرام کی تعلیمات پر...

حضرت سلطان باہو، مولانا رومی اور دیگر اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل کر کے اسلامو فوبیا جیسے چیلنجز سے نپٹا جا سکتا ہے، چیئرمین سینیٹ

- Advertisement -

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ صوفیاء واولیاء کرام نے اپنی تعلیمات اور تبلیغ کے ذریعے اسلام اور امن کا پیغام عام کیا،حضرت سلطان باہو، مولانا رومی اور دیگر اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل کر کے اسلامو فوبیا جیسے چیلنجز سے نپٹا جا سکتا ہے۔پیر کو یہاں آٹھویں بین الاقوامی مولانا روم اور حضرت سلطان باہو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

مسلم انسٹیٹیوٹ کی علم و تحقیق کے میدان میں خدمات قابل تحسین ہیں،مولانا جلاالدین رومی اور حضرت سلطان باہو کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ہم یہاں اکھٹے ہوئے ہیں۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بر صغیر کی سر زمین پر اسلام کی روشنی پھیلانے کا سہرا عظیم اولیاء اور صوفیاء کرام کو جاتا ہے۔صوفیاء و اولیاء کرام نے اپنی تعلیمات اور تبلیغ کے ذریعے اسلام اور امن کا پیغام عام کیا،حضرت سلطان باہو مولانا رومی و دیگر صوفیاء و اولیاء کرام نے اپنے عمل اور کردار کے ذریعے دین اسلام کی خدمت کی ،صوفیاء کرام نے امن، محبت، بھائی چارہ اور اخلاق کی بنیاد پر دین اسلام کا پیغام عام کیا۔

- Advertisement -

اولیاء اور صوفیاء کرام نے مقامی زبانوں میں شاعری کے ذریعے اللہ کے پیغام کو پھیلایا ۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ موجودہ شدت پسندی کے برعکس، مسلمان حکمرانی کے دور میں بین المذاہب ہم آہنگی تھی،حضرت سلطان باہو، مولانا رومی اور دیگر اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل کر کے اسلامی فوبیا جیسے چیلنجز سے با آسانی نپٹا جا سکتا ہے، دنیا ہمیں کسی اور نظر سے دیکھتی ہے،

اسلام محبت، اخوت اور امن کا درس دیتا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حضرت سلطان باہو اور مولانا رومی کے پیغام پر عمل کر کے ہم موجودہ مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں،اولیاء و صوفیاء کرام نے عدم برداشت کو مسترد کیا،عدم برداشت، تفرقہ بازی اور دہشت گردی کی وجہ تصوف سے دوری ہے،تحمل، برداشت، اخوت اور ہم آہنگی کے لیے صوفیاء کی جماعت کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے،نوجوان جدید علوم کے ساتھ ساتھ روایات سے بھی تعلق رکھیں ،نوجوان صوفیاء کرام کے پیغام سے معاشرے میں امن و محبت کو فروغ دیں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دین کی خدمت ہی اصل خدمت ہے۔کانفرنس میں ملکی وغیر ملکی سکالر ادیب شاعر اور مفکرین شامل تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585930

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں