29.4 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںحضرت شاہ عبدالکریم بلڑی کے سالانہ عرس کے موقع پر زائرین کے...

حضرت شاہ عبدالکریم بلڑی کے سالانہ عرس کے موقع پر زائرین کے لیے تمام تر سہولیات کا انتظام کیاگیا ہے،ڈپٹی کمشنر

- Advertisement -

ٹنڈومحمدخان. 04 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان شاہ زیب شیخ نے کہا کہ حضرت شاہ عبدالکریم بلڑی کے سالانہ عرس کے موقع پر زائرین کے لیے تمام تر سہولیات کا انتظام کیاگیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ کے معروف اولیاء و صوفی شاعر حضرت شاہ عبدالکریم بلڑی والے کے سالانہ عرس کے افتتاح کے بعد اے پی پی سے بات چیت کے دوران کیا، حضرت شاہ عبدالکریم بلڑی کے سالانہ عرس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، تقریب کا باقاعدہ آغاز ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان شاہ زیب شیخ نے درگاہ پر چادر چڑھا کر کیا، ان کے ہمراہ ایس ایس پی عابد علی گڈانی بلوچ، درگاہ کے سجادہ نشین اسد علی شاہ، اوقاف ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد نور احمد پھوڑ، مینیجر سلیم احمد کناسرو

اسسٹنٹ کمشنر عزیز اللہ سومرو، سی ایم او ذوالفقار مارفانی اور دیگر معززین بھی موجود تھے افتتاحی تقریب کے دوران صوفیانہ کلام پیش کیے گئے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہ زیب شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ دھرتی صوفیوں اور اولیاء کرام کی سرزمین ہے، جنہوں نے ہمیشہ امن، رواداری اور بھائی چارے کا درس دیا یہی وجہ ہے کہ سندھ کے لوگ شدت پسندی سے دور اور امن پسند ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ایسے روحانی اجتماعات ہمیں اپنی تہذیب، ثقافت اور محبت بھرے پیغام کو تازہ کرنے کا موقع دیتے ہیں، عرس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زائرین کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے، جن میں صاف پانی، رہائش ،سیکورٹی، روشنی اور پارکنگ کی سہولیات شامل ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592266

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں