حضرو، پشاور سے راولپنڈی پتنگ سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی

118

حضرو۔ 14جنوری (اے پی پی):ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی قیادت میں اٹک پولیس نےکائٹ سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ اسی سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ اٹک خورد شہروز خانزادہ کی زیر نگرانی اٹک خورد پولیس نے ساڑھے تین سو کے قریب پتنگیں اور 11 خطرناک دھاتی ڈوریں برآمد کر کے کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لءے اور دو ملزمان کو حوالات میں بندکر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی قیادت میں اٹک پولیس کا کائٹ سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری اسی تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے سرچ پارک پکٹ اٹک خورد پولیس ٹیم نے پشاور کی جانب سے آتے ہوئے چنگ چی رکشہ کو روکا ۔

رکشہ ڈرائیور نے اپنا نام و پتہ ارباز خان ولد آصف خان سکنہ چوڑ چوک راولپنڈی بتلایا ، جبکہ رکشہ کی تلاشی لینے پر 150 پتنگیں اور 3 عدد دھاتی ڈوریں برآمد ہوئیں ۔ ایک اور کاروائی میں پشاور کی جانب سے آتی ہوئی ہائی ایس کو روک کر چیک کیا ۔جس میں سوار شخص میر افضل ولد ثمر خان سکنہ محلہ برف خانہ چوڑ چوک راولپنڈی کے سامان کی پڑتال عمل میں لاتے ہوئے 150 عدد پتنگیں اور 3 عدد خطرناک ڈوریں برآمد ہوئیں۔ جس پر اٹک خورد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔