حق خودارادیت کے لئے سید علی گیلانی کی جدوجہد آنے والی نسلوں کےلئے ہمیشہ مشعل راہ رہے گی، ڈی جی آئی ایس پی آرکاحریت رہنما کو خراج عقیدت

264
ispr
ispr

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خودارادیت کے حصول کے لئے حریت رہنما سید علی گیلانی کی زندگی بھر کی جدوجہد آنے والی نسلوں کےلئے ہمیشہ مشعل راہ رہے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل،میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ پاکستانی قوم بھارت کے بدترین مظالم کےخلاف بہادر کشمیری رہنما کی مزاحمت کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔