21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںحق رائے دہی استعمال کرنا ہر باشعور پاکستانی کا حق اور فرض...

حق رائے دہی استعمال کرنا ہر باشعور پاکستانی کا حق اور فرض ہے ، سپیکر قومی اسمبلی

- Advertisement -

اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان میں 8 فروری کو الیکشن ہونے جارہے ہیں اس لئے ہر شہری کی قومی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کرے ۔ جمعرات کو قومی ووٹرز ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ووٹ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا ہر باشعور پاکستانی کا حق اور فرض ہے ۔پوری دنیا کی نظریں پاکستان میں ہونے والے انتخابات پر لگی ہوئی ہیں۔تمام پاکستانیوں کو عام انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے پاکستان کی قسمت کا فیصلہ کرنا ہے ۔ اس سال نئی حلقہ بندیوں کے تحت بڑی تعداد میں نوجوان ووٹرز کا اندراج خوش آئند ہے ۔ خواتین ووٹرز کو آئندہ انتخابات میں بھر پور طریقے سے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا چاہیے ۔تمام پاکستانی بے چینی سے عام انتخابات کے انتظار میں ہیں تاکہ اپنے منتخب نمائندوں کو قومی اسمبلی میں بھیج سکیں ۔

- Advertisement -

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہم سب نے مل کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتے ہوئے اپنی آئندہ آ نے والی نسلوں کے لئے بہتری کے فیصلے کرنے ہیں ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ8 فروری 2024 کو صاف اور شفاف انتخابات کے ذریعے پاکستان میں جمہوری عمل اپنی نئی منازل طے کرے گا ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417642

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں