24.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںحوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کرنے والا ملزم گرفتار

حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کرنے والا ملزم گرفتار

- Advertisement -

لاہور۔23اپریل (اے پی پی):ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے ایک اہم ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت حماد حسن کے نام سے ہوئی ہے، جسے لاہور میں ایک کامیاب چھاپہ مار کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔

ترجمان نے بتایاکہ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 1 کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائد کی پاکستانی کرنسی، حوالہ ہنڈی کی رسیدیں، موبائل فونز اور دیگر اہم شواہد برآمد کیے گئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم بغیر لائسنس کے غیر قانونی طور پر کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث تھا۔ملزم برآمد شدہ کرنسی سے متعلق تفتیشی افسران کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا، جس کے بعد اسے مزید تحقیقات کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون، سرفراز خان ورک نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ حوالہ ہنڈی جیسے غیر قانونی دھندے میں ملوث افراد کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586260

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں