حیدرآباد۔ 17 مارچ (اے پی پی):حکومت سندھ کے محکمہ اطلاعات کی جانب سے شہید بینظیرآباد ڈویژن کے صحافیوں کی مالی معاونت اور علاج معالجے کی مد میں گرانٹ کے چیک تقسیم کئے گئے۔
اس سلسلے میں ایک تقریب ڈویژنل انفارمیشن آفس نواب شاہ میں منعقد کی گئی جس میں ڈائریکٹر انفارمیشن شہید بینظیرآباد محمد موسیٰ گوندل نے محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ گرانٹ کے چیک صحافیوں میں تقسیم کئے۔ اس موقع پر انفارمیشن آفیسر اعجاز علی تیونو، صدر پریس کلب نواب شاہ بخش علی جمالی، جنرل سیکریٹری ارشد شیخ، خزانچی محمد ارشد منیر و دیگر بھی موجود تھے۔
ڈائریکٹر انفارمیشن محمد موسیٰ گوندل نے صدر پریس کلب بخش علی جمالی، سینئر صحافی محمد اسماعیل ڈومکی، محمد اکرم، نیک محمد ملک اور مرحوم صحافی رشید احمد شیخ کی بیواہ کو مالی معاونت کے چیک دئے گئے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر انفارمیشن محمد موسیٰ گوندل نے کہا کہ محکمہ اطلاعات کی جانب سے سندھ کے تمام پریس کلبز اور صحافیوں کی مالی معاونت کی گئی ہے اور ہر سال مختلف پریس کلبس کی مالی معاونت کے لیے چیک جاری کئے گئے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573530