وزیرآباد۔ 08 مارچ (اے پی پی):صوبائی وزیر ہاوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے وزیرآباد رمضان سہولت بازار کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے وزیراعلٰی پنجاب رمضان ریلیف پروگرام کے تحت 16 اشیائے ضروریہ کی دستیابی کا جائزہ لیا۔ سہولت بازار میں چینی، آٹا، پھلوں، سبزیوں اور دالوں کے سٹالز کا معائنہ کیا اور صارفین سے رمضان سہولت بازار میں سستی اشیاء کی دستیابی بارے بھی استفسار کیا۔
اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کا فیڈ بیک حوصلہ افزا، اشیائے ضروریہ کی دستیابی اسی طرح برقرار رکھی جائے گی۔ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف رمضان ریلیف پروگرام کو خود مانیٹر کررہی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مصنوعی مہنگائی کی روک تھام اور مقامی طور قیمتوں کمی اقدامات قابل ستائش ہیں۔
حکومت پنجاب عوامی مشکلات کے تدارک کیلئے یکسوئی سے کام کر رہی ہے۔ رمضان پیکج عوام کو دہلیز پر مل رہے ہیں۔ اب تک وزیرآباد میں 12000 افراد اپنے چیک رسیو کر چکے ہیں۔ وفاق و پنجاب کے رمضان پیکج عوام کی ڈائریکٹ خدمت کا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570323