اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت محنت کشوں کیلئے زیادہ محفوظ اور بہترین کام کرنے کے حالات اور سماجی تحفظ یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے، محنت کشوں کے عالمی دن کی مناسبت سے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر ہم اپنے سمندر پار پاکستانی محنت کشوں سمیت صنعت، زراعت اور غیررسمی معیشت میں کام کرنے والے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت بالخصوص کورونا کی وبا میں مزدور اور محنت کش طبقے کو درپیش چیلنج سے آگاہ ہے اور ان کیلئے زیادہ محفوظ ماحول اور سماجی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔