31.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںحکومت’’ میرا گھر سکیم‘‘ کو نئی شکل دے رہی ہے،جس میں کسی...

حکومت’’ میرا گھر سکیم‘‘ کو نئی شکل دے رہی ہے،جس میں کسی کا کوئی مالی نقصان نہیں ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

- Advertisement -

اسلام آباد۔16جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ حکومت’’ میرا گھر سکیم‘‘ کو نئی شکل دے رہی ہے اور جس میں کسی کا کوئی مالی نقصان نہیں ہوگا۔

ہم اگلے ہفتے اس حوالے سے درپیش مسائل حل کر لیں گے ۔ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر خزانہ نے کہا کہ بہت سے لوگ مجھ سے رابطہ کررہے ہیں کہ ’’میرا گھر اسکیم‘‘ میں ان کے قرضے منظور ہوئے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے رقم خرچ کی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم اس اسکیم کو نئی شکل دے رہے ہیں اور کسی کا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ ہم اگلے ہفتے کےدوران مسائل حل کر لیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=317734

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں