حکومت نے بجٹ 2022-23 میں توانائی کے شعبے کیلئے 570 ارب روپے کی رقم مختص کی ہے، وزیر خزانہ

89

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):حکومت نے بجٹ 2022-23 میں توانائی کے شعبے کو اولین ترجیحات میں رکھا ہے اس مد میں 570 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ جمعہ کو وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور صنعت و تجارت کیلئے توانائی کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔

ان شعبوں اور عوام کے لئے ہم نے اپنے پہلے تین مہینوں کے دوران 214 ارب روپے اضافی سبسڈی ادا کی ہے تاکہ سابقہ حکومت کے دور کے بقایا جات کے بوجھ میں کمی لائی جا سکے۔ اگلے مالی سال کے دوران اس مد میں 570 ارب روپے کی رقم رکھی گئی ہے تاکہ گرمی کے سخت موسم کے دوران عوام بجلی کا خرچ برداشت کر سکیں۔