حکومت نے توانائی منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹیں دُور کر دی ہیں،وزیر مملکت ڈاکٹر مصدق ملک

129
وفاقی حکومت کا معاشی و سماجی اقدامات کا خاکہ پیش، شہری اور دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے حکمت عملی وضع کر لی گئی ہے، وفاقی وزیر توانائی و پٹرولیم مصدق ملک کی پریس کانفرنس

اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف توانائی مافیا کے خلاف کارروائی میں بھرپور معاونت کر رہے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ حکومت نے توانائی منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹیں دُور کر دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے عوامی مفاد کے بے مثال کام کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے قومی مفاد میں کئے گئے سخت فیصلوں کا سیاسی نقصان برداشت کیا ہے۔