27.1 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںحکومت نے سی ایس ایس امتحان کے نظام پر نظرثانی کے لیے...

حکومت نے سی ایس ایس امتحان کے نظام پر نظرثانی کے لیے قائم خصوصی کمیٹی قائم کی جس کی حتمی رپورٹ کا انتظار ہے،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

- Advertisement -

اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):پارلیمنٹ کے ایوان بالا (سینیٹ ) کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سی ایس ایس امتحان میں ممکنہ اصلاحات کے حوالے سے کہا کہ حکومت نے اس کے نظام پر نظرثانی کے لیے وفاقی وزیر احسن اقبال کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی جس نے کافی پیش رفت کر لی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی کی حتمی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے، توقع ہے کہ رواں سال یا آئندہ سال سی ایس ایس امتحان کے نظام میں نمایاں بہتری نظر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ان اصلاحات سے امیدواروں کے لیے مزید بہتر مواقع پیدا ہونے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571060

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں