حکومت نے فاٹا سیکریٹریٹ کو ترقیاتی منصوبوں و آئی ڈی پیز کی بحالی کے لئے 4 ارب 11 کروڑ 74 لاکھ روپے جاری کر دیئے

117

اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) حکومت نے فاٹا سیکریٹریٹ کو ترقیاتی منصوبوں و آئی ڈی پیز کی بحالی کے لئے 4 ارب 11 کروڑ 74 لاکھ روپے جاری کر دیئے ہیں۔ وزارت سیفران کے حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے فاٹا میں تعمیر نو و بحالی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لئے 4 ارب 11 کروڑ 74 لاکھ روپے جاری کئے ہیں۔ آئی ڈی پیز کی ماہانہ کیش گرانٹ و گھروں کی تعمیر کے لئے معاوضہ جات بھی اس گرانٹ سے دیئے جائیں گے۔