- Advertisement -
کراچی ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حکومت نے 2016ءکے حج کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیںِ، ایک لاکھ 43 ہزار سے زائد عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے، 86 ہزار سے زائد عازمین سرکاری اسکیم کے تحت جبکہ باقی عازمین نجی شعبے کے ذریعے حج کی سعادت حاصل کریں گے، 26 اپریل تک درخواستیں وصول کی جائیں گی اور 29 اپریل کو قرعہ اندازی ہو گی، جن عازمین کے نام قرعہ اندازی میں نہیں نکلیں گے ان کی رقم کی واپسی 30 اپریل سے شروع ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو حاجی کیمپ بیت الحجاج کے دورے کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=1795
- Advertisement -