23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںحکومت پاکستان نے مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان بن...

حکومت پاکستان نے مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کو سول ایوارڈ ہلال پاکستان سے نوازا

- Advertisement -

مدینہ منورہ۔13دسمبر (اے پی پی):حکومت پاکستان نے مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کو بدھ کوسول ایوارڈ ہلال پاکستان سے نوازا ہے۔ یہ ایوارڈ شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کی پاکستان کے لئے نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے گورنر آفس مدینہ منورہ میں منعقدہ تقریب میں شہزادہ فیصل کو ایوارڈ پیش کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے سفیر نے کہا کہ یہ ایوارڈ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں ان کے مسلسل تعاون کا عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام سعودی شاہی خاندان اور خادم الحرمین الشریفین سے بہت عقیدت رکھتے ہیں۔ شہزادہ فیصل بن سلمان نے ایوارڈ سے نوازنے پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں اور یہ برادرانہ تعلقات وقت کی ہرآزمائش میں پورے اترے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ان تعلقات کو ہر سطح پر قائم رکھے گا۔

- Advertisement -

شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز السعود پاکستان میں سلطانہ فاؤنڈیشن سمیت مختلف فلاحی اور ترقیاتی اداروں کے ساتھ سرگرم عمل رہے ہیں۔ 1990 سے اس فاؤنڈیشن کے زیر انتظام سکولوں سے ایک لاکھ 20 ہزار سے زیادہ طلباء فارغ التحصیل ہو چکے ہیں۔ مدینہ المنورہ کے گورنر کی حیثیت سے شہزادہ فیصل نے سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت کو سہولت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ان کی فعال حمایت کی وجہ سے پاکستانیوں کو موت کے معاوضے، سروس کے اختتامی فوائد اور قیدیوں کے لئے جرمانے کی معافی اور ملک میں پاکستانی افرادی قوت کے دیگر حقوق کی جلد کارروائی کے لیے حکومت سعودی عرب سے موثر خدمات کی فراہمی ملی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=419511

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں