اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):حکومت پاکستان نے ایران جانے والے اپنے شہریوں کے لئے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی، محدود مدت تک ایران کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق اسرائیل کے حملوں کے پیش نظر ہدایت کی گئی ہے کہ پاکستانی شہری محدود مدت تک ایران کا سفر نہ کریں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان اپنے شہریوں کی سلامتی اور حفاظت کے حوالے سے صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ ایران میں موجود پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں پہلے ہی ضروری اقدامات اور انتظامات جاری ہیں۔