13.3 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومزرعی خبریںحکومت پنجاب نے ساہیوال ڈویژن میں کپاس کی اگیتی کاشت کا ایک...

حکومت پنجاب نے ساہیوال ڈویژن میں کپاس کی اگیتی کاشت کا ایک لاکھ20ہزار ایکڑ پر کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے

- Advertisement -

ساہیوال۔ 13 مارچ (اے پی پی):حکومت پنجاب نے ساہیوال ڈویژن میں کپاس کی اگیتی کاشت کا ایک لاکھ20ہزار ایکڑ پر کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ضلع ساہیوال میں 76ہزار ایکڑ میں سے 28746ایکڑ،ضلع اوکاڑہ میں 18ہزار میں سے 3422 ایکڑ جبکہ ضلع پاک پتن 26ہزار ایکڑ میں سے اب تک 5671 ایکڑ پر کپاس کاشت کی جا چکی ہے اور اس طرح ضلع ساہیوال میں ہدف کا 37 فیصد،اوکاڑہ میں 19 جبکہ پاکپتن میں ہدف کا 21فی صد حاصل کرلیا گیا ہے۔ کپاس کی اگیتی کاشت شروع ہو چکی ہے اور محکمہ زراعت کی جانب سے اس سلسلہ میں کسانوں کی رہنمائی کے لئے مختلف سرگرمیاں جاری ہیں۔

صوبائی حکومت نے چاول کی اگیتی کاشت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اس بارے بھی کسانوں کو آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔ یہ بات ڈائریکٹر زراعت چوہدری شہباز اختر نے کمشنر آفس میں کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید کی زیر صدارت منعقدہ ڈویژنل کاٹن کراپ مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں بتائی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ساہیوال شاہد محمود،ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی سمیت محکمہ انہار، زراعت، کراپ رپورٹنگ، سیڈ کارپوریشن کے ضلعی افسران، کپاس کے کاشتکاروں اور کھاد ڈیلرز کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ ڈپٹی کمشنر پاکپتن ماریہ طارق اور اوکاڑہ کے افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

- Advertisement -

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا کہ موجودہ دور میں ہمارے ملک کی معیشت اور کسانوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہم سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ سرکاری زمین پر زیادہ سے زیادہ کپاس کی کاشت یقینی بنائی جائے اور اس سلسلہ میں نمبرداران کی مدد بھی لی جائے۔

انہوں نے محکمہ زراعت اور انہار کے افسران پر زور دیا کہ کسانوں کی تجاویز پر غور کریں اور حکومتی پالیسی کے تحت ان کے مسائل حل کریں۔کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا کہ محکمہ زراعت بیج اور زرعی ادویات کی کوالٹی کے حوالے سے بھی پالیسی بنائیں اور غیر معیاری اور جعلی بیج و ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572283

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں