فیصل آباد۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں جعلی زرعی ادویات کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کی ہے۔
نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ تمام اضلاع کے ڈی سیز،ڈسٹرکٹ آفیسرز زراعت اورپلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت کے دیگر متعلقہ افسران کو حکم دیا ہے کہ وہ فوری طور پر جعلی،غیر معیاری وناقص زرعی ادویات کی تیاری و فروخت روکنے کےلئے اقدامات کریں اور پیسٹی سائیڈز تیار و فروخت کرنے والے اداروں پر چھاپے ماریں اور وہاں زرعی ادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والے اجزاکے نمونے حاصل کرکے ان کا لیبارٹری تجزیہ کروایا جائے تاکہ زرعی پیداوار کو متاثر ہونے سے بچانے میں مدد مل سکے۔
ا نہوں نے کہا کہ زرعی ادویات میں جعلسازی کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی جگہ جعلی،غیر معیاری وناقص زرعی ادویات کی تیاری و فروخت پائی گئی تو نہ صر ف متعلقہ مراکز سر بمہر کر دیئے جائیں گے بلکہ ذمہ داران کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کروایا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=516040