گوجرانوالہ۔ 05 ستمبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ اینڈکمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب شفاعت علی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے دیہات میں جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، اب گائوں چمکیں گے پروگرام اسی سلسلے کی کڑی ہے، اس پروگرام کے تحت دیہی علاقوں کے عوام کو شہروں کے برابر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجو چک میں” اب گائوں چمکیں گے”پروگرام کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ گوجرانوالہ ڈویژن قمر ذیشان، سید نجم ذوالقرنین ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، نجمہ صبغت اللہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، چوہدری تنویر احمد وڑائچ سیکرٹری یونین کونسل پھلوکی اور معززین کی کثیر تعداد موجود تھی،ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ پنجاب شفاعت علی نے کہا کہ دیہی ترقی کیلئے لانچ کیاگیا پروگرام” اب گاؤں چمکیں گے” انشاء اللہ کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔