اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) حکومت نے تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے نئے بلاک نیلامی کے لئے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق اس وقت ملک میں گیس کی مجموعی پیدوار4 ارب مکعب فٹ یومیہ اور تیل کی پیداوار 95 ہزار بیرل یومیہ ہے جس سے ملکی طلب کا صرف 15 فیصد پورا ہوتا ہے ۔ تیل اور گیس کے شعبے میں نئے بلاکس نیلامی کے لئے پیش کئے جا رہی ہیں جن کا مقصد تیل اور گیس کی پیداوار بڑھانا ہے اس وقت ملک کو یومیہ تقریباً 2 ارب مکعب فٹ گیس کی کمی کا سامنا ہے، تیل اور گیس کے شعبے میں ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کے لئے حوصلہ افزائی کی جارہی ہے تاکہ اس شعبے میں پیداوار بڑھا کر درآمدی بل میں کمی لائی جا سکے۔