حکومت کا صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے جولائی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

66

اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی)حکومت نے جولائی 2019ءکے مہینہ میں صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور جون 2019ءکی قیمتیں جولائی 2019ءکے دوران برقرار رہیں گی اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔