اسلام آباد ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) عالمی امور کی ماہر ڈاکٹر نور فاطمہ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہ داری سے فوائد کے لیے سڑکوں اور مواصلاتی نظام کو مذید بہتر کرنا ہو گا۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 19ویں اور 20ویں صدی میں سب سے زیادہ توجہ فصائی، بحری اور زمینی راستوں پر دی گئی ہے جس کی وجہ سے دنیا میں ترقی نظر آتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان محلے وقوع کے اعتبار سے خطے اور مشرق وسطی میں اہمیت کا حامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستاں مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت کی بہترین پالیسیوں کے باعث دنیا بھر سے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور دنیا کی 46ارب ڈالر کی سب سے بڑی سرمایہ کاری پاک چین اقتصادی راہ داری کی صورت میں پاکستان میں کی جارہی ہے