تلہ گنگ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی):مشیر وزیر اعظم رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ حکومت کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں ،پاکستان مشکل حالات سے نکل رہا ہے ،آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے ہمیں اصلاحات کا بڑا موقع ملا ہے ،ڈیڑھ سال قبل ملک کے ڈیفالٹ کی باتیں کی جا رہی تھیں ہم نے ایسی چہ میگوئیوں کو دفن کر دیا ،پاکستان کے معاشی مسائل کے حل کے لے ایکسپورٹ کو ہر صورت بڑھانا ہو گا،بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے کما کریں گے ،سمال اور میڈیم انڈسٹری کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔
وہ تلہ گنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔افتتاحی تقریب سے وزیراعظم کے مشیر رانا احسان افضل خان، پیٹر انچیف یو بی جی ایس ایم تنویر، سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری، سابق صدر ائی سی سی آئی احسن بختاوری ،نائب صدر ایف پی سی سی آئی زکی اعجاز سینیئر بزنس لیڈر زاہد حسین تلہ گنگ چیمبر آف کامرس کے نو منتخب صدر ملک شبیر حسین سمیت دیگر نے خطاب کیا۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی رانا احسان افضل خان کا نے کہا کہ تلہ گنگ میں چیمبر کا قیام خوش آئند ہے ،اس سے کاروبار کو فروغ ملے گا ،حکومت کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں ،پاکستان مشکل حالات سے نکل رہا ہے ،آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے ہمیں اصلاحات کا بڑا موقع ملا ہے ،ڈیڑھ سال قبل ملک کے ڈیفالٹ کی باتیں کی جا رہی تھیں ہم نے ایسی چہ میگوئیوں کو دفن کر دیا ،
پاکستان کے معاشی مسائل کے حل کے لے ایکسپورٹ کو ہر صورت بڑھانا ہو گا،بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے کما کریں گے ،سمال اور میڈیم انڈسٹری کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ،بجلی کے شعبے میں حکومت بھرپور کام کر رہی ہے ،جلد قوم کو خوشخبری ملے گی ،نجکاری کے حوالے سے حکومت کا ویژن واضح ہے ،ہم ہر صورت کاروبار سے باہر نکلنا چاہتے ہیں ،پاکستان عالمی سرمایہ کاری کا مرکز بننے جا رہا ہے ،سعودی کاروباری وفد پاکستان میں موجود ہے ،40 سے زائد معاہدے ہو رہے ہیں
حکومت وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کو بحران سے نکالنے میں کامیاب ہو گئی ہے ،اب ہمارا ہدف پاکستان کو معاشی ترقی دلوانا ہے ،مقامی سطح پر انڈسٹریل زون کے قیام کیلے کام کررہے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیٹرن انچیف یو بی جی ایس ایم تنویر نے کہا کہ تلہ گنگ چیمبر کے قیام کے موقع پر ملک بھر کی بزنس کمیونٹی یہاں جمع ہے ،سی پیک کے فیز ٹو کے تحت انڈسٹرلائزیشن جا نیا دور شروع ہو گیا ،پاکستان کو سستی بجلی اور شرح سود میں کمی کی ضرورت ہے
ہماری کوششوں سے ایسے آئی پی پیز کا مسئلہ حل ہو رہا ہے ،جلد نو سینٹ کی بجلی انڈسٹری کا ملے گا ،عوام کو بھی سستی بجلی ملے گی ۔پاکستان کی ترقی کیلے فیصلہ سازی میں تیزی کی ضروت ہے ،زراعت کو فیڈریشن نے اپنا ہدف بنا لیا ہے ،37 ملین ایکٹر فیٹ پانی ہر سال پانی ہم ضائع کر رہے ہیں ،جس کی لاگت 20 سے 25 ارب ڈالر بنتی ہے ۔ہمیں اس ریجن میں مزید چھوٹے ڈیم بنانے کی ضرورت ہے اور جو ڈیم موجود ہیں ان کو فعال کرنے کی ضرورت ہے ۔پہاڑوں سے آنے والے پانی کو محفوظ کرنے کی ضرورت ہے ۔
پاکستان کی زراعت کو بچانے کیلے پانی کو بچانا ہو گا ۔سرکاری اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔اس خطے میں بہتر آب و ہوا کی وجہ سے دنیا کی ہر فصل لگ سکتی ہے ۔نائب صدر ایف پی سی سی آئی زکی اعجاز نے کہا کہ مجھے دلی خوشی ہے کہ تلہ گنگ میں چیمبر آف کامرس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔یہ مقامی تاجروں کو آفیشل فورم ملا ہے جس سے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی ۔فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے تلہ گنگ چیمبر کو فعال کرنے میں بھر پور کردار ادا کریں گے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=511180