Facebook Instagram Twitter Youtube
  • English
    • Pashto
    • Sindhi
    • Balochi
    • Saraiki
    • Arabic
    • Chinese
  • خصوصی فیچرز
  • ویژولز
    • تصاویر
    • ویڈیوز
  • شوبز
  • زراعت
  • کھیل
  • معیشت
  • علاقائی
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • صفحہ اول
تلاش کریں
30.5 C
Islamabad
بدھ, جون 25, 2025
Facebook Instagram Twitter Youtube
داخلہ
خوش آمدید! اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں
اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟ مدد حاصل کرو
پاس ورڈ کی وصولی
اپنا پاسورڈ ريکور کريں
ایک پاس ورڈ آپ کو ای ميل ميں بھیج دیا جائے گا
Associated Press of Pakistan
  • English
    • Pashto
    • Sindhi
    • Balochi
    • Saraiki
    • Arabic
    • Chinese
  • خصوصی فیچرز
  • ویژولز
    • تصاویر
    • ویڈیوز
  • شوبز
  • زراعت
  • کھیل
  • معیشت
  • علاقائی
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • صفحہ اول
ہوم قومی خبریں حکومت کی کوششوں سے افراط زر اور کرنٹ اکائونٹ خسارے پر قابو...
  • قومی خبریں

حکومت کی کوششوں سے افراط زر اور کرنٹ اکائونٹ خسارے پر قابو پا لیا گیا ہے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب

کی طرف
Muhammad Basharat
-
جمعہ, 2 مئی 2025, 2:46 شام
106
Facebook
Twitter
Pinterest
WhatsApp

    اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان کی معاشی اصلاحات اور ترقی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے مالیاتی نظم و ضبط اور اصلاحات کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے عالمی شراکت داروں کی حمایت حاصل ہے، حکومت کی کوششوں سے افراط زر اور کرنٹ اکائونٹ خسارے پر قابو پا لیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جون تک پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر جبکہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بھی جون تک 10.6 فیصد تک پہنچ جائے گی۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے جمعہ کو سٹینڈرڈ اینڈ پور (ایس اینڈ پی) گلوبل ریٹنگز کے نمائندوں سے زوم میٹنگ کی، یہ میٹنگ پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کے جائزے کے سلسلے کا حصہ تھی۔وزیر خزانہ نے میٹنگ کے دوران حکومتی معاشی اصلاحات کا خاکہ پیش کیا اور پائیدار اور جامع ترقی کے لیے برآمدات بڑھانے اور پیداواری صلاحیت میں اضافے پر زور دیا۔

    انہوں نے ٹیکس، توانائی، سرکاری اداروں، نجکاری، مالیاتی نظم و نسق اور قرضوں کے انتظام کے شعبوں میں اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔انہوں نے بتایا کہ مہنگائی اور کرنٹ اکائونٹ خسارہ اس سال قابو میں رہا ہے جس سے معیشت میں استحکام آیا ہے۔وزیر خزانہ نے پرائمری بیلنس اور کرنٹ اکائونٹ میں سرپلس کو اہم کامیابیاں قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر جون کے آخر تک 14 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔زرمبادلہ کے ذخائر میں ادارہ جاتی اور تجارتی سرمائے کی آمد، ترسیلات زر اور تیل کی کم ہوتی ہوئی قیمتوں کا کردار نمایاں ہے۔

    انہوں نے مالیاتی نظم و ضبط اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے درمیان مضبوط ہم آہنگی کو پرائمری سرپلس حاصل کرنے کا باعث قرار دیا۔ وزیر خزانہ نے نیشنل فسکل پیکٹ، نیشنل ٹیکس کونسل کے احیاء اور زرعی آمدنی پر ٹیکس جیسے اقدامات کو مرکز اور صوبوں میں مضبوط ہم آہنگی کا عکاس قرار دیا اور کہا کہ جون کے آخر تک ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 10.6 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے جو 13 فیصد کے ہدف کی طرف پیش رفت ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ٹیکس پالیسی آفس کو ایف بی آر سے الگ کیا گیا ہے تاکہ ٹیکس پالیسیاں معاشی سوچ اور فکر کی تابع ہو سکیں۔وزیر خزانہ نے اپنے حالیہ دورہ امریکہ میں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے موسم بہار کے اجلاس کے موقع پر اہم بین الاقوامی شراکت داروں سے 70 سے زائد ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان ملاقاتوں میں بین الاقوامی شراکت داروں نے پاکستان کی معاشی اصلاحات کو سراہا ہے اور ان پر عمل جاری رکھنے کی مکمل تائید اور حمایت بھی کی ہے۔

    • ٹیگز
    • Current account deficit
    • Finance Minister Senator Muhammad Aurangzeb
    • Inflation
    Facebook
    Twitter
    Pinterest
    WhatsApp
      گزشتہ مضمونگندم کی کٹائی میں انقلاب: روایتی طریقوں سے جدید مشینری کی طرف منتقلی
      اگلا مضمونپنجاب پولیس شہدا کے بچوں کو روزگار کی فراہمی کےلئے پر عزم ہے،ترجمان
      Muhammad Basharat
      Muhammad Basharat

      متعلقہ مضامینزیادہ مصنف کی طرف سے

      Chairman Senate

      چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا جنوبی وزیرستان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر افواجِ...

      Railways

      پاکستان ریلوے نے 215 بغیر ٹکٹ مسافروں سے کرایہ و جرمانہ کی مد میں1 لاکھ 38 ہزار 550 روپے وصول کئے

      Foreign Office

      پاکستان کا ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی مفاہمت کے اعلان کا خیر مقدم

      تازہ خبریں

      چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا جنوبی وزیرستان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم...

      Hafiz Sharif - منگل, 24 جون 2025, 11:44 شام 0

      وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے...

      Khurram Sardar - منگل, 24 جون 2025, 11:40 شام 0

      وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ...

      Khurram Sardar - منگل, 24 جون 2025, 11:35 شام 0

      محرم الحرام میں امن و امان کے قیام اور بین المسالک ہم آہنگی کو...

      Khurram Sardar - منگل, 24 جون 2025, 11:33 شام 0

      صوبائی وزیرتعلیم کی مذاکرات کے دوران گرینڈ الائنس کے ملازمین کو گرفتار کرنے کی...

      Khurram Sardar - منگل, 24 جون 2025, 11:30 شام 0

      ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان © Copyright

      • English
      • خصوصی فیچرز
      • ویژولز
      • شوبز
      • زراعت
      • کھیل
      • معیشت
      • علاقائی
      • بین الاقوامی
      • پاکستان
      • صفحہ اول