12.7 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںحکومت کے بیرونی قرضوں میں جنوری کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈ

حکومت کے بیرونی قرضوں میں جنوری کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈ

- Advertisement -

اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):حکومت کے بیرونی قرضوں میں جنوری کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جنوری کے اختتام تک حکومت کے بیرونی قرضوں کاحجم 21880 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 1.5فیصدکم ہے،گزشتہ سال جنوری میں حکومت کے بیرونی قرضوں کاحجم 22216 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا،دسمبرکے مقابلہ می جنوری میں حکومت کے بیرنی قرضوں میں ماہانہ بنیادوں پر0.5فیصداضافہ ہواہے، دسمبرمیں حکومت کے بیرونی قرضوں کاحجم 21764رب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جوجنوری میں بڑھ کر21880 ارب روپے ہوگیا،سٹیٹ بینک کے مطابق جنوری کے اختتام پرحکومت کے مجموعی قرضوں کاحجم 72123 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں اندرونی قرضوں کاحجم 50243اررب روپے اوربیرونی قرضوں کاحجم 21880 ارب روپے ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569527

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں