حکو مت کی کامیاب سفارت کاری کی و جہ سے آج کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے، مومنہ وحید

176

لاہور۔15 ستمبر(اے پی پی ) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستانی سفارت کاری بہت کامیاب ہے ،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 50 سال بعد دوبارہ مسئلہ کشمیر پر بات ہوئی ہے، اسی طرح یورپی یونین، او آئی سی، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے بھارتی جارحیت کی مذمت کی ہے۔ آج کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے اوریورپی یونین نے بھی پہلی مرتبہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی صورتحال پر 58 ممالک نے پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے اور اس مسئلہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پرامن انداز میں اس کے حل کا مطالبہ کیا ہے۔ ا