حیدرآباد اور اس کے گردونواح میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

203

حیدرآباد۔ 27 جون (اے پی پی):حیدرآباد اور اس کے گردونواح میں ہلکی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے کئی روز کے حبس اور شدید گرمی کے بعد موسم بہتر ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کیاگیا ہے ، بلدیہ انتظامیہ کی جانب سے شہر کے نالوں کی صفائی کا کام تاحال مکمل نہیں ہوسکا ہے۔