حیدر علی نے ایشین پیراگیمز میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی کو مبارکباد

raja pervez

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ایشین پیرا گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیدر علی نے ایشین پیراگیمز میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے،

پاکستانی نوجوان بھرپور صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ جمعرات کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں نے کھیل سمیت دیگر شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، امید ہے کہ ایشین پیرا گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹ مزید کامیابیاں اپنے نام کریں گے۔