حیدرآباد۔ 16 اپریل (اے پی پی):حیسکو کی جانب سے نواب شاہ سرکل کی ڈویزن نواب شاہ، سانگھڑ، ٹنڈو آدم، کی مختلف سب ڈویزن سانگھڑ، جھول، سکرنڈ، سوسائیٹی اور ٹنڈو آدمI-، کے علاقوں میں DSU کی مدد سے نادہندہ اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، متعددغیر قانونی کنکشن منقطع اور سینکڑوں میٹر پی وی سی تار قبضے میں لے لی گئی۔ حیسکو ترجمان کے مطابق 19جنوری 2025 سے جاری آپریشن کے دوران اب تک7136 غیر قانونی کنیکشن منقطع کئے جاچکے ہیں جب کہ409 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، 667عدد الیکٹر ک میٹر منقطع کیے گئے، 69683 میٹر پی وی سی منقطع کی گئی ہے، 149عدد ٹرانسفارمرز منقطع کیے گئے ہیں جبکہ واجبات میں سے 20 کروڑ 68 لاکھ 63 ہزارسے زائد ریکور کیے گئے ہیں۔
حالیہ کارروائی میں سانگھڑ اور جھول کے مختلف علاقوں میں 24 غیر قانونی کنکشن منقطع کردئے گئے اور280 میٹر پی وی سی تار قبضے میں لے لی گئی۔ اسی طرح آپریشن ڈویژن نواب شاہ میں ایکسین عزیز احمد بھٹو کی سربراہی میں سوسائیٹی اور سکرنڈ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 45 غیر قانونی کنکشن منقطع اور سینکڑوں میٹر غیر قانونی طور پر لگائی گئی پی وی سی تار کاٹ کر قبضے میں لے لی گئی، علاوہ ازیں ایکسین ٹنڈو آدم اختیار احمد میمن کی سربراہی میں ٹنڈوآدمI-، سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں 29 غیر قانونی کنیکشن منقطع سور 03 میٹر منقطع کر دئیے گئے اور 140 میٹر پی وی سی تار قبضے میں لے لی گئی۔
اس موقع پر ایس ای آپریشن سرکل نواب شاہ فرمان ڈہانی کا کہنا تھا کہ نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں ،بجلی چوری کرنے والا ملک و قوم کا مجرم ہے لہذا کسی بھی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583044