22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومتجارتی خبریںخام تیل کی پیداوار میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ...

خام تیل کی پیداوار میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 1.1 فیصد اضافہ، گیس میں 2.1 فیصد کمی ہوئی،رپورٹ

- Advertisement -

اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):ملک میں خام تیل کی پیداوار میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 1.1 فیصد اضافہ جبکہ گیس کی پیداوار میں 2.1 فیصد کمی ریکارڈکی گئی۔

پی پی آئی ایس اور اے کے ڈی ریسرچ کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر 2023 تک کی مدت میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 70804 بیرل ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 1.1 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 70060 بیرل یومیہ رہی تھی ۔

- Advertisement -

اکتوبر میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 71356 بیرل ریکارڈکی گئی جو ستمبر کے مقابلے میں 1.6 فیصد کم ہے، ستمبر میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 72526 بیرل رہی تھی۔ جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3166 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.1 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3234 ایم ایم سی ایف ڈی رہی تھی ۔

اکتوبر میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2954 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو ستمبر کے مقابلے میں 5.8 فیصد کم ہے، ستمبر میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3135 ایم ایم سی ایف ڈی رہی تھی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=421258

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں