سنگاپور ۔یکم ستمبر (اے پی پی) ایشیائی آئل مارکیٹ میں جمعرات کو خام تیل کے نرخوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا رجحان رہا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے اکتوبر میں ترسیل کے معاہدے 35 سینٹ ( 0.76 فیصد) کے اضافے سے 45.05 ڈالر فی بیرل میں ہوئے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے اسی مدت میں ترسیل کے سودے 31 سینٹ (0.66 فیصد ) کی بہتری سے 47.20 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافے کے باعث خام تیل کے نرخوں پر دباﺅ بڑھ سکتا ہے۔