- Advertisement -
ٹوکیو۔ 7 دسمبر (اے پی پی) ایشیائی منڈیوں میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافے کا رحجان رہا اور خام ربڑ کے نرخ رواں ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ مےڈیا رپورٹ کے مطابق ٹوکیو کمیوڈیٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے آئندہ سال مئی میں ترسیل کے لئے نرخ 0.7ین کے اضافے سے 240.4ین فی کلو گرام ہو گئے۔شنگھائی کاروباری سرگرمیوں کے دوران خام ربڑ کے نرخوں میں تین فیصد اضافہ ہوااور نرخ 260یوآن کے اضافے سے 18ہزار 565یوآن فی ٹن کی سطح پر پہنچ گئے۔سنگا پور کے ایس آئی سی او ایم میں خام ربڑ کے آئندہ سال جنوری میں ترسیل کے معاہدے 0.1سینٹ کی بہتری سے 171.50 سینٹ فی کلو گرام میں طے پائے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32599
- Advertisement -