10.5 C
Islamabad
بدھ, مارچ 5, 2025
ہومزرعی خبریںخانیوال ،ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزری،کاٹن کراپ مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس

خانیوال ،ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزری،کاٹن کراپ مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس

- Advertisement -

خانیوال۔ 03 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر کپاس کی پیداوار پر فوکس ہے،فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کیلئے کاشتکاروں کی رہنمائی جاری اور کپاس کاشت کیلئےٹارگٹ ضرور پورا کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسانوں کو کنٹرول ریٹس پر کھادیں دستیاب ہونی چاہئیں،کھادوں کی مد میں اوورچارجنگ کی اجازت نہیں دینگے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہکسان پنجاب سیڈز کارپوریشن کا منظور شدہ بیج ہی خریدیں۔

- Advertisement -

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مہر محمد اقبال نے کپاس کی پیداوار بارے بریفنگ دیتےہوئے بتایا کہ کپاس کاشت کا ضلع میں ٹارگٹ ایک لاکھ پانچ ہزار ایکڑ ہے،

مجموعی ٹارگٹ کا 18فیصد حاصل کرلیا گیا ہے،31مارچ سے قبل ٹارگٹ ضرور پورا کرلیا جائے گا۔اجلاس میں ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ محمد حیدر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568349

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں