ہری پور۔ 03 فروری (اے پی پی):خان پور کے گاؤں جب میں پہاڑوں پر اچانک آگ بھڑک اٹھی ،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے ٹیم موقعے پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیا۔ریسکیو 1122ہری پور کے مطابق خان پور کے گاؤں جب کے پہاڑوں پر رات گئے نامعلوم وجوہات کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی،اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر فائٹر ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا،آگ کی نوعیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے (ہری پور) سے بھی فائر فائٹر ٹیم موقع پر روانہ کر دی گئی،ریسکیو ٹیموں نے مسلسل پانچ گھنٹوں کی انتھک محنت کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق دشوار گزار راستوں، رات کے اندھیرے،تیز ہوا اور پانی کی رسائی نہ ہونے کے باعث آگ بجھانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔