30.5 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومزرعی خبریںخربوزے کی فصل پر پھل کی مکھی کا حملہ روکنے کے لئے...

خربوزے کی فصل پر پھل کی مکھی کا حملہ روکنے کے لئے فوری سپرے کیاجائے،ماہرزراعت

- Advertisement -

قصور۔ 21 جون (اے پی پی):ماہرزراعت وسابق ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورنویدامجد نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ خربوزے کی فصل پر پھل کی مکھی کا حملہ روکنے کے لئے فوری سپرے کریں اور سپرے کے بعد 10دن تک خربوزے کا پھل شاخ سے نہ توڑاجائے۔

انہوں نے ”اے پی پی“کوبتایا کہ موسم گرما کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی خربوزے کی فصل پر پھل کی مکھی کے حملے کاخدشہ پیداہوجاتاہے لہٰذا کاشتکار خربوزے کی فصل پر کڑی نظررکھیں اور جونہی کوئی علامت ظاہرہوتو فوری طورپر زرعی ماہرین کی مشاورت سے فصل پرمناسب زہروں کا سپرے کیاجائے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کاشتکار محکمہ زراعت (توسیع)عملہ کی مشاورت کے بغیر زہروں کے سپرے سے گریزکریں تاکہ پھل کو زہروں کے نقصانات سے بچایاجاسکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=370437

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں