41 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںخضدار میں سکول بس پرحملہ ناقابل یقین شرمناک عمل،قابل مذمت اقدام ہے،...

خضدار میں سکول بس پرحملہ ناقابل یقین شرمناک عمل،قابل مذمت اقدام ہے، امان اللہ کنرانی

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 21 مئی (اے پی پی):سُپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے خضدار میں سکول بس پر حملے پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس کو المناک قرار دیا ہے اور اس بُزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔بدھ کو اپنے بیان میں سُپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے کہا کہ خضدار میں بچوں کی بس پر حملہ ناقابل یقین شرمناک عمل،قابل مذمت اقدام انسانیت کی توہین ہے جس میں معصوم بچوں کو ایسے نشانہ بنانا جیسے اسرائیل غزہ میں مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، انسانیت کی غم یکساں ہے اللہ تعالیٰ رحم فرمائے بچوں کی حفاظت و والدین کو صبر دے۔

انھوں نے کہا کہ 2014 کے APS پشاور کے سانحہ کے بعد خضدار کے بچوں پر حملہ ایک اور سفاکانہ عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،ہم والدین سمیت غم برداشت کرنے والوں کے دُعا گو ہیں اللہ تعالیٰ انھیں صبر عطا فرمائے ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599879

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں