ریاض۔ 24فروری(اے پی پی) جی سی سی ممالک کی مسلح افواج کی مشترکہ فوجی مشق ”درع الجزیرہ“ کا آغاز ہوگیا ہے،مشق میں دیگر خلیجی ممالک کے ساتھ سعودی عرب کی بری، بحری اور فضائی افواج بھی شریک ہیں۔ مشق کی افتتاحی تقریب میں درع الجزیرہ کے کمانڈر جنرل عبد اللہ القحطانی نے شرکت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ مشترکہ فوجی مشق دو ہفتوں تک جاری رہے گی۔ مشق کا بنیادی مقصد جی سی سی ممالک کے افواج کو تربیت فراہم کرنے کے علاوہ تجربات کا تبادلہ ہے۔