خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 4 فیصدکی کمی

79
State Bank

اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر4 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق سعودی عرب اوریواے ای کے علاوہ خلیج تعاون کونسل کے باقی ماندہ رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 877 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جی سی سی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 914 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

ماہ ستمبرمیں جی سی سی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 296 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 25 فیصدکم اوراگست کے مقابلہ میں دوفیصدکم ہے، گزشتہ سال ستمبرمیں جی سی سی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 317 ملین ڈالر اوراگست میں 301 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔