13.3 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںخواتین عمرہ زائرین کے لیے پہلی بار مسجد الحرام میں تحلل کی...

خواتین عمرہ زائرین کے لیے پہلی بار مسجد الحرام میں تحلل کی سہولت

- Advertisement -

ریاض۔14مارچ (اے پی پی):الحرمین الشریفین کی انتظامیہ نے مسجد الحرام میں پہلی بار خواتین عمرہ زائرین کےلیےتحلل (عمرہ ادا کرنے کے بعد بال کاٹنے) کی سہولت کا خصوصی انتظام کیا ہے۔اردو نیوز کے مطابق حرمین انتظامیہ کی جانب سے خواتین کے لیے احرام کی پابندیوں سے نکلنے کے لیے بال کاٹنے کی سہولت فراہم کی ہے۔مسجد الحرام کے بیرونی صحن میں مروہ گیٹ کے سامنے متحرک یونٹ موجود ہے جہاں خواتین اہلکاروں کو تعینات کیا گیاہے۔

واضح رہے کہ عمرہ ادا کرنے کے بعد خواتین کو تھوڑے سے بال کاٹنا ہوتے ہیں جس کے بعد وہ احرام کی پابندیوں سے آزاد ہوسکتی ہیں۔ اس ضمن میں ادارے حرمین کی جانب سے خواتین زائرین کے لیے پہلی بار یہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔متحرک یونٹ میں تربیت یافتہ خواتین کارکنوں کو مقرر کیا گیا ہے جو مکمل طور پر سینیٹائز قینچیوں سے خواتین کے تھوڑے سے بال کاٹتی ہیں تاکہ وہ احرام کھول سکیں۔

- Advertisement -

متحرک یونٹ میں پردے کا خاص اہتمام کیا گیا ہے جہاں خواتین اپنی باری آنے پر داخل ہوکر بال کٹوا سکتی ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے مرد عمرہ زائرین کے لیے بال کاٹنے کی سہولت فراہم کی گئی تھی تاہم خواتین کے لیے فراہم کی جانے والی یہ سہولت اس سے قبل نہیں تھی کیونکہ مردوں کے لیے مسجد الحرام کے باہر متعدد باربر شاپس ہیں جہاں مرد عمرہ زائرین بال کٹوا کر احرام کی پابندیوں سے آزاد ہوتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572366

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں