خواتین میں بریسٹ کینسر تیزی سے پھیل رہا ہے، بروقت علاج انتہائی ضروری ہے، ایم ایس شہلا شاہ

68

ٹنڈومحمدخان ۔ 12 فروری (اے پی پی):ایم ایس ٹنڈومحمدخان شہلا گل شاہ نے کہا کہ اچھی صحت کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، خواتین میں تیزی سے بڑھتے ہوئے بریسٹ کینسر پر قابو پانا لازمی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے او جی ڈی سی ایل کے تعاون سے کینسر کئیر اسپتال لاہور کی جانب سے ضلعی سرکاری ہیڈکوارٹر اسپتال ٹنڈومحمدخان میں دو روزہ میمو گرافی کیمپ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

ضلعی سرکاری ہیڈکوارٹر اسپتال ٹنڈومحمدخان کی ایم ایس ڈاکٹر شہلا گل شاہ نے کہا کہ خواتین میں تیزی سے بریسٹ کینسر کے مرض میں اضافہ ہو رہا ہے، چھاتی کا کینسر ایک موذی مرض ہے، اس سے بچاؤ اور بروقت علاج انتہائی ضروری ہے، انہوں نے ڈسٹرکٹ ٹنڈومحمدخان سمیت گردونواح کے مکینوں سے اپیل کی کہ وہ خواتین جو چھاتی کے مرض میں مبتلا ہیں ضلعی سرکاری ہیڈکوارٹر اسپتال ٹنڈومحمدخان میں دو روزہ مفت کیمپ میں اپنا علاج کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ مفت کیمپ میں کینسر جیسے موزی مرض کی بروقت تشخیص کے لئے سکریننگ ،مفت میمو گرافی ، مفت الٹرا ساؤنڈ سمیت مفت علاج کیا جائے گا۔