30.5 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںخواتین کو ہراساں کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی،فیملی پر حملہ کرنیوالا ملزم...

خواتین کو ہراساں کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی،فیملی پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار

- Advertisement -

لاہور۔30اکتوبر (اے پی پی):لاہور پولیس وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرخواتین کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لارہی ہے۔خواتین کو ہراساں، تشدد کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،مصطفی ٹائون پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے والے اوباش نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم ماجد معشوق کنال ویو سوسائٹی بس سٹاپ پر خاتون کو اکیلی دیکھ کرہراساں اور نازیبا حرکات کر کے فرار ہو گیا تھا۔نواں کوٹ کے علاقے سے تیز دھار آلے سے پوری فیملی پر حملہ کرنے والا ملزم شاہد آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیاگیا۔جھگڑے میں ملزم کا بیٹا حفیظ، بیٹی مسفیر، ماموں سلیم، ممانی عفت بتول زخمی ہوئے جبکہ ملزم کی اہلیہ شمائلہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئی۔ ملزم کا اپنے ماموں سے لین دین کے تنازعہ چل رہا تھا۔

ایک ماہ قبل ماسٹر پائپ انڈسٹری سے 1کروڑ روپے کی چوری کر کے فرار ہو نے والے ملزمان کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ گجر پورہ پولیس نے چوری کے ماسٹر مائنڈ فضل اور اس کے ساتھی رفیق اور شعیب کو بھی گرفتار کر لیا۔نصیر آباد پولیس نے دوران پٹرولنگ پتنگ بازی کرتے ہوئے ملزمان شہزاد اور اویس کو گرفتار کر لیا۔ملزمان سے پتنگیں اور ڈور کی چرخیاں بھی برآمد کی گئیں۔قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم احسن کو حراست میں لے لیا۔ملزم کے قبضہ سے غیر قانونی کلاشنکوف میگزین اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔ ڈولفن سکواڈ اور پی آر یونے گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ میں ملوث 17 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

- Advertisement -

ملزمان کے قبضہ سے 13 پسٹلز، 4 رائفلیں درجنوں گولیاں و میگزینز برآمد کی گئیں۔فیکٹری ایریا پولیس نے سابقہ ریکارڈ یافتہ 7جواریوں کو گرفتار کرلیا۔ملزمان میں محمود اسماعیل، عبدالستار، سلیم، فرید، افضل، اسلم وغیرہ شامل تھے۔ملزمان کے قبضہ سے دا پر لگی 72ہزار 9 سو روپے رقم ٹکڑی برآمدکی گئی۔ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔قمار بازوں، گدا گروں، قحبہ خانوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=519111

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں