خواتین کے خلاف کسی بھی شکل میں تشدد انسانی حقوق اور وقار کی خلاف ورزی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کاٹویٹ

163
Muhammad Shahbaz Sharif
Muhammad Shahbaz Sharif

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خواتین پر ہر طرح کا تشدد انسانی حقوق اور وقار کی خلاف ورزی ہے، کوئی بھی معاشرہ اس وقت تک مہذب اور جمہوری ہو نے کا دعویٰ نہیں کر سکتا جب تک وہ خواتین پر تشدد کے منفی طرز عمل کو رد نہیں کرتا۔

جمعہ کو خواتین پر تشدد کے خاتمہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ خواتین کے خلاف کسی بھی شکل میں تشدد انسانی حقوق اور وقار کی خلاف ورزی ہے، کوئی بھی معاشرہ اس وقت تک مہذب اور جمہوری نہیں ہو سکتا جب تک وہ خواتین پر تشدد کے منفی طرز عمل کو رد نہیں کرتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم سب عہد کریں کہ خواتین پر تشدد کے رواج کو ختم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔