23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںخیبرپختونخوااسمبلی نے کوڈآف کریمینل پروسیجرخیبرپختونخواترمیمی بل2025 کی منظوری دیدی

خیبرپختونخوااسمبلی نے کوڈآف کریمینل پروسیجرخیبرپختونخواترمیمی بل2025 کی منظوری دیدی

- Advertisement -

پشاور۔ 28 جنوری (اے پی پی):خیبرپختونخوااسمبلی نے کوڈآف کریمینل پروسیجرخیبرپختونخواترمیمی بل2025ء اورخیبرپختونخواقوانین ترمیمی بل مجریہ2025ء کی منظوری دیدی۔ دونوں بلز صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے پیش کئے اس موقع پر انہوں نے بل کی منظوری کیلئے تحاریک پیش کیں بلوں میں اپوزیشن کی طرف سے کسی قسم کی ترمیم پیش نہیں کی گئی جس کے بعد ایوان نے بلوں کو متفقہ طو رپر پاس کرلیاقبل ازیں وزیرقانون نے خیبرپختونخواقوانین ترمیمی بل سے متعلق قائم سلکٹ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی واضح رہے کہ سلکٹ کمیٹی نے غیرمنتخب معاون خصوصی اورمشیروں کو کمیشن،کونسل،بورڈاورکمیٹی کے اجلاس کی سربراہی کااختیار دینے کی شق کو مستردکیاتھا۔دریں اثناء صوبائی وزیرنے صوبائی حکومت کے حسابات (کے پی اوجی سی ایل/ریسکیو1122)سے متعلق آڈیٹرجنرل آف پاکستان کی رپورٹیں ایوان میں پیش کیں اورایوان سے تحریک کے ذریعے استدعاکی کہ ان رپورٹس کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سپردکی جائیں جس کی منظوری دیدی گئی۔

 

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552750

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں