خیبرپختونخوا قومی جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2 مئی سے شروع ہوگی

176

خیبرپختونخوا قومی جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2 مئی سے شروع ہوگی
اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام اور خیبرپختونخوا کے تعاون سے خیبرپختونخوا قومی جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2 مئی سے پشاور میں شروع ہوگی، جس میں ملک بھر سے کھلاڑی شرکت کریں گے، چیمپئن شپ انڈر11- ، انڈر13- ،انڈر 15- اور انڈر17- کھلاڑی حصہ لے سکیں گے، اور یہ چیمپئن شپ 6 مئی تک جاری رہے گی۔