خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، مختلف خالی نشستوں پر پولنگ 22مئی کو ہوگی،الیکشن کمیشن

131
پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب ،چیف الیکشن کمشنر کی پولنگ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت

پشاور۔19مئی (اے پی پی):خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، مختلف خالی نشستوں پر دوبارہ پولنگ 22مئی کو ہوگی، مجموعی طور پر 65ہزار سےزیادہ افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، پولنگ صبح 8شروع ہوکر شام 5بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہےگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران بعض وجوہات کی بنا پر مختلف کیٹگریز پر ملتوی ہونیوالے انتخابات 22مئی2022 کو ہوگے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ان اضلاع میں ضلع کرم، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، اپر کوہستان،، کولائی پالس، مالاکنڈ اور لوئر دیر شامل ہیں، جہاں امیدواروں کی وفات اور دیگر وجوہات کی بنا پر بلدیاتی انتخابات ملتوی ہوئے تھے، مجموعی طور پر 6تحصیل اور 26ویلیج اور نیبرہڈ کونسلز میں مختلف خالی نشستوں پر دوبارہ پولنگ کے لئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں،

ان اضلاع میں کل 52پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں، جس میں 130پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، سکیورٹی کے خاطرخواہ انتظامات بھی کئے جا رہے ہیں تاکہ عوام، ووٹروں، امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کی رہنمائوں کے ساتھ ساتھ انھیں انتخابی عمل میں حصہ لینے کیلئے بھی یکساں مواقع مہیا کئے جاسکیں۔